شاہ زیب قتل کیس:ملزم شاہ رخ جتوئی دبئی فرار

Shahzeb Khan

Shahzeb Khan

شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی دبئی فرار ہوگیا۔ پولیس کے چھاپے اور ناکے دھرے کے دھرے رہ گئے تالہ توڑ آپریشن۔کراچی سے اسلام آباد اور حیدرآباد سے سکھرتک پولیس کی دوڑیں رائیگاں گئیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی ملزم متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔پولیس پاکستان میں ملزم کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے جبکہ شاہ رخ جتوئی بیرون ملک موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے قتل کی واردات کے دو روز بعد یعنی ستائیس دسمبرکو شاہ رخ جتوئی دبئی فرار ہوا۔ملزم شاہ رخ جتوئی کے پاسپورٹ پر پاکستان سے نکلنے کا ریکارڈ درج نہیں۔ سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ بصورت دیگر آئی جی سندھ عدالت میں بغیر وردی کے پیش ہونگے۔