شاہ زیب قتل کیس: تمام ملزمان کو بدھ تک جیل بھیجنے کا حکم

Shahzeb Khan Murder Case

Shahzeb Khan Murder Case

کراچی(جیوڈیسک)انسداد دہشت گردی نے شاہ زیب قتل کیس کے تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر 29 جنوری تک جیل بھیجنے کا حکم جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ 30 جنوری کو ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے اور مقدمے کا چالان بھی بروقت عدالت میں داخل کیا جائے۔

عدالت نے ملزم شاہ رخ جتوئی کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پولیس کو ہدایت کی ہے ملزم کو عدالتی ریمانڈ کے دوران بچہ جیل میں رکھا جائے ۔ شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کو پولیس نے لنک جج بشیر احمد کھوسو کی عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے ملزمان کا مزید 29 جنوری تک ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مانگا تاہم وکیل سرکار عبدالمعروف کا موقف تھا ملزمان کی شناخت پریڈ ہوچکی ہے لہذا مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔

عدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر پر فاضل جج نے شاہ رخ جتوئی سے سوال کیا آپ کمسن ہو کیا آپ کو قتل کرنا آگیا ہے۔ ملزم شاہ رخ جتوئی نے کوئی جواب نہیں دیا۔