شاہ فیصل ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کے ساتھ نیگلریا کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی مہم جاری

کراچی : شاہ فیصل ٹاؤن میں سہہ روزہ انسداد پولیو مہم کے ساتھ نیگلیریا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے آمد رفت کے مختلف پوائنٹ پر پولیو ویکسین پلانے کے لئے کیمپ قائم ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے چیف آفیسر کمال مصطفی اورTHO ڈاکٹر نصرت علی سید کے ہمراہ انسداد پولیو مہم کے جائزے کے لئے شاہ فیصل ٹاؤن کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے جاری مہم کا معائنہ کرتے ہوئے مکتلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے پاک صحت مند معاشرے کی فراہمی کے لئے شب روز کوشاں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے اپنے نمائندوں اور کارکنان کو ہمیشہ بلا تفریق عوامی خدمت کا درس دیا ہے قائد تحریک کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے جہاں علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہے ہیں وہیں سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے سرکاری و نیم سرکاری طبی مراکز کو فعال بنا کر عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی کوشاں ہیں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پلائی جانے والی ویکسین پولیو سے بچائو کا واحد حل ہے مہم کے دوران پلائی جانے والی ویکسین سے بچوں میں قوت مدافت پیدا ہوتی ہے۔

 

جس سے پولیو سمیت دیگر مہلک امراض سے بچوں کو محفوظ بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے اس موقع پر موجود محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران نیک نیتی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا تے ہوئے تمام علاقوں میں ہر گھر میں پیدائش سے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں اور پولیو سمیت دیگر مہلک امراض سے عوامی زندگی کو بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کو بیدار کریں تاکہ عوام کے باہمی تعاون کے زریعے پولیو سے پاک پاکستان کے صحت مند زندگی کو فروغ دیا جاسکے اس موقع پر چیف آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے کہا کہ انسدا د پولیو مہم ہی پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے۔

پولیو مہلک مرض ہے جس سے بچاؤکے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو معذوری سے بچا کر صحت مند اور توانا زندگی فراہم کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پولیو سمیت مہلک امراض سے عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں اس حوالے سے پولیو ، نیگلیریا ، ہیپاتائٹس سمیت دیگر امراض سے عوام شعور کی آگاہی کے لئے خصوصی مہم کا بھی آغاز شاہ فیصل ٹائون میں کردیا گیا ہے اس موقع پر ٹاؤن ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصرت علی سید نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول اور چیف آفیسر کمال مصطفی کو شاہ فیصل ٹائون میں انسدا دپولیو مہم کے سلسلے میں جاری اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ عوامی تعاون کے زریعے شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں گھر گھر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے حق پرست قیادت سے اظہار تشکر کیا کہ اُن کے تعاون کے زریعے سابقہ مہمات کے دوران 100%فیصد نتائج حاصل کئے گئے ہیں اور انشا اللہ عوامی نمائندوں اور عوام کے باہمی تعاون کے زریعے شاہ فیصل ٹاؤن میں سابقہ روایات کو برقرار رکھا جائے گا ۔بعد شاہ فیصل ٹائون کے مختلف تجارتی مراکز اور علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول اور چیف آفیسر کمال مصطفی نے نیگلیریا سے متعلق اھتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹ عوام میں تقسیم کئے ۔