کراچی (محمد ارشد) شاہ فیصل ٹاؤن میں زمین پر بارش کے پہلے قطرے کے بعد رین ایمرجنسی پلان کا آغاز کردیا گیا ،قبل ازوقت برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج فلو کی درستگی کی وجہ سے دوران برسات کسی بھی شاہراہ پر برساتی پانی جمع نہیں ہوسکا چیف آفیسر کمال مصطفی نے دوران برسات علاقائی مسائل کے بروقت حل اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ٹائون آفس میں مرکزی رین ایمرجنسی سینٹر کو 24گھنٹے فعال کرکے 3 شفٹوں میں TMA شاہ فیصل کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادیں۔
چیف آفیسر کمال مصطفی نے شاہراہ فیصل سمیت شاہ فیصل ٹائون کی اندرونی شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے انتظامات کو اپنی نگرانی میں یقینی بنا یا متعلقہ افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں سے اپنی نگرانی میں برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا تے ہوئے چیف آفیسر کمال مصطفی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کی مکمل نگرانی کی جائے شاہراہوں،گلیوں اور محلوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور مزید متوقع برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات ترتیب دیا جائے۔
چیف آفیسر کمال مصطفی نے TMAشاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ دوران برسات برساتی نالوں اوقر سیوریج لائنوں کی صفائی کے عمل کو جاری رکھا جائے نشیبی علاقوں ،کازویز سے برساتی پانی کی نکاسی کے لئے موٹرز کے ذریعے نکاسی کے انتظامات کئے جائیں کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون کے مکینوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور دوران برسات صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے لئے ٹائون انتظامیہ سے تعاون کریں۔
،برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں میں کوڑا کرکٹ اور کچرا وغیرہ نہ ڈالیں مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر کمال مصطفی نے عوام کو یقینی دلا یا کہ عوام کے باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ برساتی صورتحال سے نمٹنے اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنا یا جائے گا۔ پبلک ریلیشن آفیسر