کراچی (محمد ارشد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر و ترقی کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے ، پارکوں کی تعمیر و ترقی بلدیاتی اداروں کا احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن UC-3 میں عید گاہ اور اس سے متحصل ماڈل فیملی پارک پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عید گاہ کمیٹی کے منتظمین ، ٹاؤن آفیسر انفرا اسٹرکچر اسلم پرویز ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر پارکس عبدالکریم ، عبدالصمد ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر بی اینڈ آر یاسین مغل ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر انفارمیشن محمد ارشد بھی موجود تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے TMAشاہ فیصل کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ سرسبز معاشرے کے قیام کے حوالے سے پارکوں کی تعمیر و ترقی اور اس کی دیکھ بھال کے حوالے سے موثر نگرانی کا نظام عمل میں لاکر پارکوں میں صفائی و ستھرائی روشنی کے انتظامات بہتری کے ساتھ بزرگوں ، نوجوانوں ، خصوصاً خواتین اور بچوں کے لئے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے UC-3 میں مرکزی عید گاہ اور فیملی پارک کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے افسران کو ہدایت کی کہ عید گاہ کمیٹی کے منتظمین کی باہمی معاونت کے ساتھ عید گاہ اور فیملی پارک کی تعمیر کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے ترقیاتی منصوبے کو معیاری بنایا جائے اور اس میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر عید گاہ کمیٹی کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ علاقائی ترقی کے ساتھ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے ہریالی مہم جاری ہے انہوں نے اعلان کیا کہ شاہ فیصل ٹاؤن کو نیٹ ،کلین اینڈ گرین بنا نے کے لئے تمام یونین کونسل میں 24گھنٹے 3 شفٹوں میں صفائی وستھرائی کے ساتھ پودے ،درخت اور سرسبز گرین بیلٹس تعمیر اور اس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرسبز معاشرے کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں فیملی پارکوں کی تعمیر و ترقی اور اس کی دیکھ بھال کو یقینی بنا نے کے لئے اپنے وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لارہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شاہ فیصل ٹاؤن میں عوامی تعاون کے ذریعے مسائل سے پاک صاف ستھرا اور سرسبز معاشرے کا قیام یقینی بنائیں گے۔