کراچی شاہ فیصل ٹائون میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے خصوصی مہم کے ساتھ ملیریا و ڈینگی کے تدارک کے لئے جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی اوت متعلقہ افسران کے ہمراہ جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی اور ملیریا سے بچائو کے لئے صاف ستھرے ماحول کے قیام گلیوں اور محلوں کی سطح پر تواتر کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔
نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ڈینگی اور ملیریا سے بچائو ممکن ہے اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کی آگاہی کے حوالے سے مہم چلا نے کی ضرورت ہے انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ ڈینگی ،ملیریا سمیت امراض سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوامی آگاہی کو یقینی بنانے کے لئے موثر انداز میں تشہیری مہم چلا ئی جائے۔
اس موقع پر TMA شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے تمام علاقوں میں یکساں بنیاد پر صفائی و ستھرائی کے ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کے حوالے سے کاوشوں کی تعریف کی بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور علاقائی ترقی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ۔
اپنی نگرانی میں گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا یا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون میں صفائی و ستھرائی ،کچرا کنڈیوں کی صفائی اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے جارہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر نے بتا یا کہ محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی ترقی اور صاف ستھرے صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے کوشاں ہیںاس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے TMAشاہ فیصل ٹائون کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں اور مدارس و اسکولوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تسلسل کے ساتھ انجام دیا جائے۔