کراچی : ایڈمنسٹریٹر کی صدارت میں ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کا اعلیٰ سطحی اجلاس سال2012ء میں انجام دیئے گئے علاقائی ترقیاتی کاموں اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ رواں مالی سال 2013ء کو علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کا سال قرار دیتے ہوئے رواں مالی سال میں علاقائی ترقیاتی منصوبوں اور صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری اور سرسبز ماحول کے قیام سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے TMAشاہ فیصل کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ دفتر میں نہیں آن روڈ رہ کر علاقائی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی مکمل نگرانی کی جائے انہوں نے تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں اجلاس میں TMAشاہ فیصل کے تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
تمام محکموں کی جانب سے سال 2012ء میں انجام دیئے گئے محکمانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے تمام محکموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹائون کو درپیش مالی بحران کے پیش نظر علاقائی مسائل کے حل اور عوامی مشکلات سے نجات دلا نے کے لئے ٹائون کی معاونت کرنے اور علاقائی ترقیاتی منصوبوںکی تکمیل کے لئے اپنے ترقیاتی فنڈز کو بروئے کار لانے پر حق پرست اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے پارکوں کی بدحالی اور عوام کی جانب سے فیملی پارکوں اور سرسبز ماحول کی عدم فراہمی کے حوالے سے شکایات پرمحکمہ باغات کی کا کردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
ناقص کا رکردگی پر ڈپٹی ٹائون آفیسر باغات فوری طور پر معطلی احکامات صادر کرتے ہوئے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکمانہ کار کردگی کو مزید بہتربنا ئیں دفتری اوقات کی پابندی کی جائے اور عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ہر ماہ اپنے محکموں کی کا رکردگی رپورٹ مرتب کریں اس سلسلے میں ہر ماہ محکمانہ کار کردگی کی جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں محکموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔