کراچی : شاہ فیصل ٹائون میں سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے 10ہزار سے زائد پودے شاہراہوں کے سنٹرل آئی لینڈ ،چورنگیوں ،چوراہوں اور سرسبز و گراسی گین بیلٹس تعمیراور تزئین و آرائش کا آغاز کردیا گیا ،درختوں اور پودوں کی حفاظت اوراس کی آبیاری کے لئے عوامی شعور کی بیداری کے حوالے سے بھی تشہیری مہم چلا نے کا اعلان کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے کہا ہے کہ سرسبز معاشرے کے قیام کو عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کی ہدایت پر محکمہ باغات نے پہلے مرحلے پر شاہ فیصل ٹائون میں قائم تمام فیملی پارکوں کی درستگی اور گرنیری کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے سرسبز معاشرے کے قیام کے حوالے سے TMA شاہ فیصل کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ درختوںاور پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کرکے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جاسکتا ہے صحت مند معاشرے کا قیام انسانی صحت اور زندگی میں انقلابی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ پارکوں اور پودوں کی حفاظت اور اس کی آبیاری کے لئے عوامی شعور کی بیداری کے حوالے سے موثر مہم چلا ئی جائے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میں سرسبز ماحول کے حوالے سے جاری انتظامات کے معائنے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارکوں کو آباد کرکے ہی اسپتالوں کو ویران کیا جا سکتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی زیادہ سے زیادہ سرسبز ماحول کے فروغ کے لئے پودے لگائے جائیں اس کی حفاظت کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے TMAشاہ فیصل کو ہدایت کی کہ آلودگی کے خاتمے اور سرسبز ماحول کے حوالے سے اقدامات کو تیز کیا جائے اور شاہ فیصل ٹائون میں ہر یونین کونسل میں گرین ہائوس قائم کیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹائون میں علاقائی ترقی اور صاف ستھرے ماحول کی قیام کو یقینی بنا نے کے ساتھ سرسبز معاشرے کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں شاہراہوں ،گرین بیلٹس اور چورنگیوں و چوراہوں کے علاوہ شاہ فیصل ٹائون کی حدود میں 10ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل ٹائون میں سرسبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جائے گا۔