شاہ فیصل کالونی میں سہہ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ،رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء نے بچوں کو ویکسین پلا کر افتتاح کیا
پولیو کا ملک سے خاتمہ ہی صحت مند زندگی اور خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے ۔نشاط محمد ضیاء قادری قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے مسائل سے پاک اور صحت مند معاشرے کا قیام یقین بنا نے کی جد وجہد میں مصروف ہیں
پولیو کے خاتمے کے حوالے سے مہم کو کامیاب بنا نے کے لئے عوامی تعاون کے زریعے نیک نیتی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئی جائے رکن صوبائی اسمبلی کا محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت
PICTURE MQM 01
کراچی (جیو ڈیسک)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہی صحت مند زندگی اور خوشحال معاشرے کے قیام کی ضمانت ہے انسداد پولیو مہم کی کامیابی نہ صرف صحت مند زندگی کا فروغ بلکہ ملک کی معیشت کو دوام بخشنے میں اہم کردار ادا کرے گا عوام پولیو کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں اور انسدا دپولیو مہم کے ہر رائونڈ میں اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے محکمہ ہیلتھ شاہ فیصل کے افسران کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلا کر شاہ فیصل کالونی میں سہہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہیلتھ کے افسران ، ویکسینٹرز ،اور علاقہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے محکمہ ہیلتھ کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران عوامی تعاون کے زریعے نیک نیتی اور ذمہ درای کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے ہر رائونڈ میں اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں انہوں نے کہاکہ پولیو سے بچائو کا واحد حل انسداد پولیو مہم کے دوران پلائی جانے والی ویکسین ہے ۔نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے مسائل سے پاک صحت مند معاشرے کے قیام کی جدو جہد میں مصروف عمل ہیں نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک ماحول کے قیام کے لئے جہاں کوشاں ہیں وہیں عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر صحت کے بنیادی اداروں کو فعال بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں ۔