عید الفطر پر پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔نشاط ضیاء قادری عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے ،متوقع برسات کے پیش نظر چوکس رہنے کی ہدایت رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی کے دورے پر عید الفطر کے حوالے سے صفائی وستھرائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ
Shah Faisal Colony Karachi
کراچی (پ ر)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عید الفطر کے موقع پر متوقع برسات کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو رین ایمرجنسی سینٹرز کو فعال رکھنے اور رین ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کے لئے عید الفطر کی تعطیلات میں خصوصی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے عید الفطر پر عوام کو صاف ستھر ے ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے اور متوقع برسات کے پیش نظر تمام محکمے کو الرٹ رکھا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عید الفطر کے حوالے سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ا نتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کو افسران بھی موجود تھے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عید الفطر کے موقع پر متوقع برسات کی اطلاعات کے پیش نظر دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات مکمل کئے جائیں اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے دورے پر عبادت گاہوں اور عید گاہوں پر نماز عید کے حوالے سے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عید گاہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف آمد و رفت کے راستوں پر نماز عید سے قبل صفائی وستھرائی کے عمل کی تکمیل کے بعد سڑکوں کے کناروں پر چونے کا چھڑکائو کیا جائے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ عید الفطر پر بلا تعطل فراہمی اور سیوریج کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ۔ پبلک ریلیشن سیکریٹری