شاہ محمود قریشی کو معاف نہیں کیا جائیگا۔ پی پی

Qureshi

Qureshi

اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے واضح کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ اسمبلی کی خالی ہونی والی نشست پر جلد ضمنی الیکشن کرایا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل مخدوم شہاب الدین کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، صفدر عباسی آج بھی پارٹی کے سینیٹر ہیں۔ شاہ محمود قریشی چھ ماہ تک اپنے راستے کا تعین کرتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ الگ صوبہ چاہتے ہیں تو اس کیلئے آئینی راستہ ہی اختیار کیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اپنے مفاد کے لئے وزارت اور پارٹی سے علیحدہ ہوئے، پیپلز پارٹی ان کی درپردہ سازشوں سے واقف تھی۔ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے شاہ محمود قریشی کے استعفے سے پارٹی میں خلا پیدا نہیں ہوا نہ ہی ان کے کہنے پر اسمبلیوں سے کوئی مستعفی ہو گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جان لیں کہ جو بھی پیپلز پارٹی سے الگ ہوا، سیاسی منظر سے ہمیشہ کے لئے غائب ہو گیا۔
امتیاز صفدر وڑائچ نے امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی، پارٹی میں فارورڈ بلاک کے قیام کے لئے شاہ محمود قریشی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔