شجاعت لورز پنجاب کے بہت بڑے وفد کی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات

گجرات : شجاعت لورز پنجاب کے بہت بڑے وفد کی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات اس موقع پرشجاعت لورز پنجاب کے صدر چوہدری محمد زمان وڑائچ ،سینئر نائب صدر پنجاب ڈاکٹر قیصر محمود چوہدری ،جنرل سیکرٹری پنجاب ملک مقبول حسین ،ضلعی صدر چوہدری قمرعباس ، ضلعی جنرل سیکرٹری فراز انجم جوڑا ، سٹی نائب صدر وقاص شاہ اور بہت بڑے قافلے کی صورت میں شجاعت لورز کے ممبران شریک ہوئے اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ہم چوہدری برادران کے جانثار ہیں ہم ہر وقت آپ کے شانہ بشانہ رہیں گے اس موقع پر شجاعت لورز پنجاب کے صدر چوہدری زمان وڑائچ نے کہاکہ چوہدری وجاہت حسین ایک مضبوط لیڈر ہیں اور اپنے ساتھیوں کا خیال رکھنا جانتے ہیں اور ہر اچھے برے وقت میں ان کے ساتھ رہتے ہیں اور کبھی مایوس نہیں ہونے دیتے کہ ان کے ورکر اکیلے ہیں اسی وجہ ان کے ورکر ہر وقت میں ان کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دینے کو تیار رہتے ہیں سینئر نائب صدر پنجاب ڈاکٹر قیصر چوہدری اور جنرل سیکرٹری ملک مقبول حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے عزیم لیڈر ہیں انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے اچھا سوچا اور عوام کی ہرمشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا یہی وجہ ہے کہ ہماری جماعت شجاعت لورز کو ہم جہاں بھی جاتے ہیں عوام پیار کرتے ہیں ضلعی صدر چوہدری قمرعباس نے کہاکہ ہم نے اپنی جماعت کے لیے دن رات ایک کردیا ہے اور بہت زیادہ محنت کررہے ہیں اور ہر غریب کی مدد ار ہر مظلوم کا ساتھ دے رہے ہیں اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ زندہ باد چوہدری شجاعت حسین زندہ باد چوہدری پرویز الہٰی زندہ باد چوہدری وجاہت حسین زندہ باد کے بہت زیادہ نعرے ہوا میں بلند کئے گئے ۔