واشنگٹن : (جیو ڈیسک) ایف بی آئی کے چیف رابرٹ میولر نے کہا ہے کہ شد ت پسند امریکا پر سائبر حملوں کا منصوبہ بنارہے ہیں امریکی عوام کو سائبر حملوں کیلئے تیار رہنا چاہیئے ایف بی آئی چیف نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے ۔شدت پسند امریکا میں کمپیوٹرز پر حملوں کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
ایف بی آئی چیف کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں شدت پسند قوتوں کا جانب سے سائبر حملوں کا خدشہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا رابرت میولر کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں کے حوالے سے شدت پسندوں کی مہارت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔