لاہور (جیوڈیسک) لاھور شدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
ترجمان موٹروے اور ہائی وے پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر سرائے عالمگیر سے جہلم اور گجرانوالہ سے لاہور تک ہلکی دھند ہے۔ جی ٹی روڈ پر لاہور سے چیچہ وطنی تک گہری دھند ہے اور کسوال سے ملتان بستی ملوک تک ہلکی دھند ہے۔
ترجمان کے مطابق اکثر مقامات پر دھند مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران سفر سیگریز کریں۔