شرح سود میں ردوبدل نہیں ہو گا ، ماہرین کی توقعات

State Bank Of Pakistan

State Bank Of Pakistan

معاشی ماہرین اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کسی قسم کا درو بدل نہ ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آٹھ فروری کو کرئے گا۔

تجزیہ کار بنیادی شرح سود موجودہ سطح پر مستحکم رہنے کی توقع کر رہے ہیں جبکہ بیس فیصد تجزیہ کار مرکزی بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود میں میں نصف فیصد کمی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

رواں مالی سال جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح آٹھ اعشاریہ تین فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ موجودہ بنیادی شرح سود ساڑھے نو فیصد ہے۔ مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شرح سود میں بتدریج کمی کے باوجود مقامی سرمایہ کاری کو فروغ نہ مل سکا۔ امن و امان کی بد ترین صورت حال اور توانائی بحران کے باعث لوگ سرمایا کاری سے گریز کر رہے ہیں۔