ہیڈ خانکی(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران کو ملکہ برطانیہ سے زیادہ پروٹوکول مل رہا ہے۔
ہیڈ خانکی میں پی ٹی آئی اے کے رہنما غلام سرور کی رسم چہلم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
جنرل الیکشن میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ اس ملک کے حکمران اپنے اثاثے بنانے میں مصروف ہیں جنہیں آزاد عدلیہ ایک آنکھ نہیں بھاتی ، ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں شامل کسی پارٹی سے وہ انتخابی اتحاد نہیں کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں ، ان کی حفاظت کے لیے 1260 پنجاب پولیس کے جوان تعینات ہیں۔