پنجاب : (جیو ڈیسک)چیئرمین نیب نے شریف برادران کے خلاف تین ریفرنسز کھولنے کی منظوری دے دی اب یہ مقدمات احتساب عدالت میں چلیں گے۔چیئرمین نیب ایڈمرل ر فصیح بخاری نے شریف برادران کے خلاف تین مقدمات کھلوانے کے لیے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیئے ہیں ۔ چیئر مین نیب نے ریفرنس کھولنے کی درخواست پر دستخط جانچ پڑتال کمیٹی کی سفارش پر کیے اب یہ مقدمات احتساب عدالت میں چلیں گے۔ جو مقدمات اب کھلیں گے ان میں حدیبیہ پیپر ملز، ناجائز اثاثے بنانے اور اتفاق فانڈری کیس شامل ہیں ۔
شریف برادران نے مقدمات ختم کرانے کے لیے درخواست اکتوبر2001میں دی تھی تینوں کیسز ٹرائل کورٹ میں 2001سے زیر التوا تھے۔