اسلام آباد(جیوڈیسک) شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی بحالی کے مقدمے کی سماعت آج راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ہوگی۔
اتفاق فانڈری اور کرپشن ریفرنسز میں عدالت نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور انکے اہل خانہ کو آج عدالت میں طلب کررکھا ہے۔ سماعت احتساب عدالت نمبر چار راولپنڈی کے جج چوہدری عبدالحق کریں گے۔ شریف فیملی کے خلا ف حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سما عت پندرہ اگست کو ہو گی۔
شریف برادران کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ شریف برادران کے خلاف یہ ریفرنس تب دائر کئے گئے جب وہ اٹک جیل میں تھے۔ 12 سال بعد ان ریفرنسز کی بحالی کی درخواست کا مقصد صرف سیاسی انتقام ہے جبکہ نیب کے وکیل چوہدری ریاض کا مو قف ہے کہ ریفرنس کی بحالی کی درخواست نیب آرڈیننس کے عین مطابق ہے۔ یہ ریفرنسز چیئرمین نیب کا تقرر نہ ہو نے کی وجہ سے رکے ہوئے تھے۔