کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال میں “Molecular Pathology and Microbiology”ڈیپارٹمنٹ نے کام کا آغاز کردیا ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح لیاقت نیشنل ہسپتال کے گورنر باڈی کے رکن ڈاکٹر یاسین علی نے کیا اس موقع پر لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بریگیڈئر (ر)ڈاکٹر سید نسیم احمد ،ڈاکٹر نوین فریدی اور دیگر موجود تھے اس موقع پر منععقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے گورننگ باڈی کے رکن ڈاکٹر یاسین علی نے کہاکہ لیاقت نیشنل ہسپتال کو دور جدید کی تمام تر سہولتوں سے آراستہ کرکے عوام کو مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے انتظامیہ شب روز کوشاں ہے “Molecular Pathology and Microbiology”سینٹر کے قیام کا مقصد طبی سہولیات کے حوالے سے جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے اس موقع پر لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ لیاقت نیشنل ہسپتال جو کہ ایک وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا ہے اسی طرح اس میں اپنے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز ،نرسسز،پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ممبران عوام کی خدمت میں دن رات سرگرداں ہیں انہوں نے کہاکہ لیاقت نیشنل ہسپتال میں “Molecular Pathology and Microbiology”ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے تحت جہاں DNAاورRNAٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی اور یہ ڈیپارٹمنٹ بھی دیگر ڈیپارٹمنٹ کی طرح 24گھنٹے اپنی خدمات عوامی سہولتوں کے لئے جاری رکھے گا اس کے علاوہ یہاں مہلک امراض جن میں ہیپاٹائٹس ،بریسٹ کینسر کے بھی ٹیسٹ اور علاج و معالجے کی سہولت فراہم کریگا۔
ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ لیاقت نیشنل ہسپتال میں گزشتہ 30سال سے مائیکرو بایولیوجی ڈیپارٹمنٹ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اس ڈیپاٹمنٹ کو مزید توسیع کیا گیا ہے اور اسے جدید آلات مہیا کئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکے اور جدید آلات سے میسری کے بعد بیکٹیریا لیوجی،پریسٹالیوجی ،سائیکالیوجی اور سائیکابیکٹریالیوجی کی سہولت سے عوام استفادہ حاصل کرسکیں گے اس موقع پر دیگر مقررین نے لیاقت نیشنل ہسپتال کی ترقی اور اسے جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرنے پر لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی کی کاوشوں اور کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر سلمان فریدی کی انتھک محنت کی بدولت آج لیاقت نیشنل ہسپتال نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر نما یا مقام حاصل کرچکا ہے۔