سپریم کورٹ(جیوڈیسک)ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا کہ ارسلان افتخار کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ عدلیہ کے لیے مسائل پیدا کرے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرنے سے قبل ملک ریاض کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے زاہد بخاری نے کہا کہ شعیب سڈل اور ڈاکٹر ارسلان کے ذاتی تعلقات ہیں ۔ شعیب سڈل کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدالتی تاریخ بدل کر رہ جائے گی۔ فیصلہ عدالتی وقار کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی سفارش پر کمیشن نہیں بس سکتا۔مقدمے میں تعصب پیدا نہ ہونے دیا جائے۔