شفاف انتخابات نہ ہوئے تو بلٹس چلیں گی

Fakhar ud din

Fakhar ud din

سندھ ہائیکورٹ (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ہر حال میں منصفانہ اور آزادانہ ہونے چاہئیں ورنہ بیلٹ کی جگہ بلٹس چل جائیں گی۔ سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ منصفانہ انتخابات ان کا ہدف ہے اور یہ آخری موقع ہے کہ قوم ان انتخابات میں بھر حصہ لے۔

فخر الدین جی ابراہیم کے مطابق وہ طویل عرصے سے قانون کے شعبے سے وابستہ رہے۔ اب قوم کو کچھ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے اہلخانہ کی مخالفت کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے۔