شمالی آئرلینڈ (جیوڈیسک)شمالی آئرلینڈ میں بیلفاسٹ سٹی ہال پر برطانوی جھنڈا محدود دنوں میں لہرانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے پولیس کے ساتھ تصادم کے بعد گاڑی جلا دی۔
بیلفاسٹ سٹی ہال سے برطانوی جھنڈ ااتارنے کے لئے شمالی آئرلینڈ میں چار دن سے پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبوں کے مابین 30 سالہ تنازعہ میں 1998 کے بعد بد ترین کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
پولیس پر فائرنگ کے علاوہ پٹرول بم پھینکے گئے اور پتھراؤ بھی کیا گیا۔ 70 افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ 1998 کے امن معاہدہ سے قبل 30 سال کے دوران 3 ہزار 6 سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔