شمالی بھارت میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز

QUAKEearth

QUAKEearth

گزشتہ روز بھارت اور نیپال کے سرحدی علاقے میں آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔بھارتی ریاست سکم میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد ساٹھ سے تجاوز کرگئی۔
چین کی سرحد پر واقع سکم کے دارالحکومت کنگھ ٹوک سے چونسٹھ کلومیٹر دور آنے والے زلزلے نے وسیع پیمانے پر تباہی پھلائی ہے۔زلزلے سے بھارت کے ساتھ نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، اور چین کی ریاست تبت میں بھی تباہی  ہوئی ۔ زلزلے کے بعد بھارتی ریاست سکم میں چار اعشاریہ آٹھ شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔۔ سکم میں متعدد عمارتیں زمیں بوس ہو ئی ہیں۔جبکہ جیل کی دیوار بھی منہدم ہو گئی۔
سکم کے علاوہ نئی دل، پٹنا،کولکتہ،لکھنئو،اورگوہاٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور متعدد عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ زلزلے سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں برطانوی سفارت خانے کی دیوار گرنے سے تین افراد ہلاک ہوئے۔نیپال میں اب تک آٹھ ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔
چین کی ریاست تبت میں بھی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔تبت میں سات ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ بھوٹان میں ہلاکتوں کی تعداد تین جبکہ بنگلہ دیش میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہے۔زلزلے سے بھارت کی شمال مشرقی ریاست کا مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ جبکہ علاقے کی بجلی بھی منقطع ہے۔