شمالی وزیرستان: میر علی میں ڈرون حملے، 15 افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیرستان : (جیو ڈیسک) امریکی جاسوس طیاروں کے ایک گھر اور گاڑی پر حملوں میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے خیسو روڈ پر آج علی الصبح امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گاڑی اور ایک گھر پر چار میزائل داغے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس وقت چار جاسوس طیاروں کی علاقہ میں نچلی پروازیں جاری ہیں۔ اس حملہ کے دوران ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ڈرون حملہ کے باعث اہل علاقہ میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے کے دوران شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کا یہ آٹھواں حملہ ہے۔