شمالی کوریا نے مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیج دیا

 North Korea

North Korea

یانگ یانگ(جیوڈیسک) شمالی کوریا نے لانگ رینج راکٹ کے ذریعے زمین کے مدار میں مصنوعی سیارہ بھیج دیا ہے۔جنوبی کوریا اور جاپان نے کہا ہے۔شمالی کوریا نے راکٹ کی آڑ میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس کا راکٹ تجربہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔راکٹ کے ذریعے مصنوعی سیارہ لانچ کیا گیا جو زمین کے مدار میں اپنے مقررہ مقام پرپہنچ گیا ہے۔

جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے راکٹ تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔دونوں ملکوں کا کہنا ہے راکٹ کی آڑ میں لانگ رینج میزائل کا تجربہ کیا گیا۔امریکا اور برطانیہ نے بھی شمالی کوریا کے راکٹ تجربے کی مذمت کی ہے۔