شمالی کوریا(جیوڈیسک)جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد اپنی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا۔
شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس کے علاقے میں کمیونسٹ حکومت کے خلاف لٹریچر کا بھیجا جانا بند نہ کیا گیا تو وہ جنوبی کوریا کے غیر فوجی علاقے کو نشانہ بنائے گا، شمالی کوریا نے یہ دھمکی جنوبی کوریا میں مقیم اپنے مفرور شہریوں کی جانب سے حکومت مخالف پمفلٹ غباروں کے ذریعے شمالی کوریا میں گرانے کے اعلان کے بعد دی تھی۔