شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال انہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی آخری رسومات اٹھائیس دسمبر کو ادا کی جائیں گی۔ شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق کم جونگ ال کا انتقال جسمانی اور ذہنی کام کی زیادتی کی وجہ سے ہفتے کے روز ہوا۔ انہیں ٹرین کے سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ وہ انیس سو چورانوے میں اپنے والد کم ال سونگ کے انتقال کے بعد برسراقتدار آئے تھے۔ کم جونگ ال کے انتقال کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شئیرز کی قیمتیں پانچ فیصد گرگئیں ۔ کم کے جانشین کے طور پر ان کے تیسرے بیٹیکا نام سامنے آ رہا ہے۔