شمالی کوریا کے وزیراعظم کی چین آمد

Beijing Choe Yong

Beijing Choe Yong

شمالی کوریا کے وزیراعظم پیر کو خیرسگالی کے پانچ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں۔وزیراعظم چوئی یونگ رِم چین کے صدرہوجن تا اور وزیراعظم وین جیا با کے علاوہ اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
شمالی کوریا کے وزیراعظم اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہان کے دورے کا ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آیا ہے لیکن شمالی کوریا کا چین کی تجارتی اور اقتصادی معاونت کے لیے انحصار میں اضافہ ہوگیا ہے۔دونوں ممالک نے حالیہ دونوں نے حالیہ دونوں میں اپنی مشترکہ سرحد پر ترقیاتی زون بنانے پر اتفاق کیا تھا۔جوہری پروگرام سے متعلق چھ ملکی مذاکرات کی بحالی کے لیے بھی شمالی کوریا کو چین کی حمایت حاصل ہے۔ شمالی و جنوبی کوریا کے جوہری مذاکراتی نمائندوں کی ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی۔