شمسی ایئر بیس سے امریکیوں کا انخلا تقریبا مکمل ہو گیا جبکہ شمسی ایئر بیس کی سیکیورٹی ایف سی نے سنبھال لی ہے۔ پاک فوج کل شمسی ائربیس کا مکمل کنٹرول سنبھالے گی۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق شمسی ائر بیس سے زیادہ تر امریکی فوجی اور جنگی ساز و سامان جاچکا ہے تاہم چند غیر ملکی اب بھی وہاں موجود ہیں۔ شمسی ائر بیس سے مکمل امریکی انخلا کل مکمل ہوگا اور آخری امریکی طیارہ کل کسی وقت بقیہ امریکیوں اور سامان کو لے کر روانہ ہوگا جس کے بعد پاک فوج شمسی ائر بیس کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گی۔ شمسی ائر بیس کی بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری ایف سی نے سنبھال لیا۔ کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے امریکا سے شمسی ائر بیس خالی کرانے کے لیے بارہ دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔