شنگھائی : تیسرے انٹرنیشنل پپٹ فیسٹول کا آغاز

China Shanghai Festival

China Shanghai Festival

چین (جیوڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں تیسرے انٹرنیشنل پپٹ فیسٹول میں دنیا کے بارہ ملکوں کی پتلیاں حصہ لے رہی ہیں۔ تین روزہ فیسٹول میں برطانیہ، روس، سربیا اور فرانس سمیت دنیا کے بارہ ملکوں میں بنی پتلیوں کے تماشے ہوں گے۔ پتلیوں کا عالمی میلہ دو ہزار نو میں شروع کیا گیا تھا اور اسکی مقبولیت میں آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے۔ فیسٹول کے پہلے دن پتلیوں کے بیس شو ہوئے۔

برطانوی پتلی ساز جوز نوارو کی بنائی ہوئی سات پتلیاں اس شو میں شرکت کر رہی ہیں۔ اس برس کے میلے میں ایک نئی بات کا اضافہ کیا گیا ہے اور وہ یہ کہ بچے پتلیوں کے قریب جا کر انہیں چھو سکتے ہیں۔