شنگھائی ماسٹرز ٹینس میں اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ شنگھائی ماسٹرز ڈبلز کیکوارٹر فائنل میں اعصام اور جولین راجرز کا مقابلہ انگلینڈ کے کولن فلیمنگ اور راس ہچنز سے تھا۔
پہلاسیٹ برطانوی جوڑی نے سات چھ کے اسکور سے جیتا، دوسر ے سیٹ میں پاک ڈچ جوڑی نے کم بیک کرتے چھ چار سے کامیاب حاصل کی۔ تیسرے اور آخری سیٹ میں برطانوی جوڑی نے بارہ دس کے اسکور سیشکست دے کر پاک ڈچ جوڑی کو ایونٹ سے باہر کردیا۔