شکارپور : وین کیرتھر کینال میں جا گری ، 13 افراد جاں بحق

Shikarpur

Shikarpur

شکارپور (جیوڈیسک) شکارپور کے تھانہ گولو دڑو کی حدود میں دیہاتیوں سے بھر ی ہوئی وین کیر تھر کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں تیرہ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے فورن بعد مختلف دیہاتوں سے لوگ موقعے پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت تین بچوں سمیت چھ افراد کی لاشیں اور دس زخمیوں کو نکالیا گیا ہے۔ڈپٹی کمیشنر شکارپور نے آے آر وائی نیوز بتایا کی اس حادثے میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہیں، مذید افراد کی تلاش جاری ہے۔