شکاگو (جیوڈیسک)امریکی شہر شکاگو میں حکومت کی اساتذہ کے متعلق پالیسی کے خلاف بڑا مظاہرہ ہوا جس میں چھبیس ہزار اساتذہ نے حصہ لیا۔
مظاہرین میں اساتذہ یونینوں کے رہنما اور شکاگو کے تقریبا تمام سرکاری اسکولوں کے اساتذہ شامل تھے. اس ہڑتال کے باعث چار لاکھ بچے اسکول نہ جاسکے. میڈیا کے مطابق حکومت اور اساتذہ کے درمیان تنخواہوں، ملازمت کی سکیورٹی اور دیگر مسائل شامل تھے. دونوں جانب سے معاہدہ حتمی طور پر منظور نہ ہونے کے باعث شکاگو کی شاہراہیں اساتذہ سے بھر گئیں۔
جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی. شکاگو کی تاریخ میں پچیس سال بعد اتنا بڑا مظاہرہ کیا گیا ہے۔