شکاگو کانفرنس کے موقع پر مظاہروں کی تیاریاں

Chicago summit

Chicago summit

شکاگو کانفرنس : (جیو ڈیسک) نیٹو سربراہ کانفرنس کل سے شروع ہو رہی ہے۔ اس میں اڑتالیس ممالک کے علاوہ صدرآصف زرداری بھی شریک ہو رہے ہیں۔ نیٹو سمٹ کے موقع پر سہولیات سے محروم طبقے نے ڈیرے جمانے شروع کردیئے ہیں۔

امریکا میں صحت ریفارمز سے ناراض نرسوں نے شکاگو پلازہ کے سامنے جمع ہورہی ہیں۔ جبکہ بنیادی سہولیات سے محروم طبقے کے افراد بھی ڈیرے جما رہے ہیں۔ پولیس نے کانفرنس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلیے بیریئرز لگا دیئے ہیں جبکہ پلازہ کے اطراف کی گلیوں کو بھی بند کردیاگیا ہے اور ٹریفک کا رخ بھی دوسری جانب موڑ دیاگیا۔

گزشتہ روز سے امریکا بھر سے نرسز پلازہ کے سامنے جمع ہورہی ہیں جو نیٹو سربراہ کانفرنس کے موقع پر بھرپور مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ مظاہرے کی وجہ سے جی ایٹ سمٹ بھی شکاگو سے میری لینڈ منتقل کردیا گیا ہے۔