شکر گڑھ : (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ شکر گڑھ اسکول حادثہ کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔
شکرگڑھ میں متاثرہ اسکول کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر گوجرانوالہ کو حکم دیا کہ چوبیس گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کئے جائیں۔
شہباز شریف نے جاں بحق بچوں کے لواحقین میں تین تین، شدید زخمی بچوں میں ایک ایک لاکھ اور معمولی زخمی بچوں میں پچاس ہزار کے چیک تقسیم کئے۔