عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے والد کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔ بوگوٹا میں ہونے والی تقریب میں شکیرا کے والد ولیم چیڈیٹ نے انکشاف کیا کہ وہ اگلی کتاب اپنی بیٹی کی زندگی پر لکھیں گے۔ جب کہ چونتیس سالہ شکیرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خیالات کاغذ پر منتقل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں لیکن ان کی اشاعت میں وقت درکار ہے۔ کولمبین گلوکارہ فلاحی کاموں سے بھی منسلک ہیں اور غریب و نادار بچوں میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے میں سرگرم ہیں۔