امریکا (جیوڈیسک) امریکا نے اسامہ بن لادن کی تلاش میں معاونت کرنے والے ڈاکٹرشکیل آفریدی کے مبینہ انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر آفریدی کا بیان درست ہوا تو واشنگٹن کو اس پرتشویش ہوگی۔ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ شکیل آفریدی کے انٹرویوکی تصدیق نہیں کر سکتے۔
اگر شکیل آفریدی کا انٹرویودرست ہے تو پاکستان کو انسانی حقوق کی ذمہ داریاں پوری کرناچاہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کئی مواقعوں پرشکیل آفریدی کی رہائی کامعاملہ اٹھاچکی ہیں۔