اسلامی ریاست کی بنیادی خصوصیات امت مسلمہ کا وہ بیش قیمت سرمایہ ہیں جسے بچانے کے لئے ایک مومن اپنا سر بھی دے دے اور اپنے بال بچوں کو بھی کٹوا بیٹھے تو اس مقصد کے مقابلے میں یہ کوئی مہنگا سودا نہیں ہے‘ دین اور ملت کے لئے وہ آفت عظمیٰ ہیں جسے روکنے کے لئے ایک مومن کو اگر اپنا سب کچھ قربان کردینا پڑے تو اس میں دریغ نہ کرنا چاہئے۔ کسی کا جی چاہے تو اسے حقارت کے ساتھ ایک سیاسی کام کہہ لے۔ مگر حسین رضی اللہ عنہ ابن علی رضی اللہ عنہ کی نگاہ میں تو یہ سراسر ایک دینی کام تھا‘ اسی لئے انہوں نے اس کام میں جان دینے کو شہادت سمجھ کر جان دی