شہادت کانفرنس ، یوم عاشور کے موقع پر آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں عظیم الشان شہادت کانفرنس انعقاد پذیر ہوئی
Posted on November 28, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) شہادت کانفرنس ، یوم عاشور کے موقع پر آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں عظیم الشان شہادت کانفرنس انعقاد پذیر ہوئی ، شہادت کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی۔
تلاوت قرآن پاک قاری شفقت اللہ قادری پرنسپل دارالعلوم جامعہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی ، جبکہ ممتاز ثناء خوان مظہر عزیز قادری ، حافظ امجد قادری، ڈاکٹر محمد ایوب قادری ، صوفی محمد اقبال اور مظہر اقبال نے ہدیہ نعت پیش کیا ، تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید فیض الحسن شاہ بخاری قادری ، صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری ، صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ بخاری قادری ، صاحبزادہ پیر سید وقار الحسن شاہ بخاری قادری اور صاحبزادہ سید فیض الحسن نے واقعہ کربلا کے متعلق ایمان افروز اور رقت آمیز خطابات کیے ، بعد ازاں ختم شریف اور درود و سلام پڑھا گیا اور صاحبزادہ پیر سید فیض الحسن شاہ بخاری قادری ، صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری اور صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ بخاری نے خصوصی دعا کرائی اور پیر بھائیوں ، مریدوں اور عقیدت مندوں میں لنگر حسینی تقسیم کیا ، شہادت کانفرنس میں ضلع بھر سے سینکڑوں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔