شہباز بھٹی قتل کیس،ملزم کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ

Shahbaz Bhatti

Shahbaz Bhatti

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شہباز بھٹی قتل کیس میں دبئی سے گرفتار ملزم ضیا الرحمان کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم ضیا الرحمان کو دو روز قبل دبئی پولیس نے وزات داخلہ کی درخواست پر گرفتاری کیا۔ ملزم کو آج صبح دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ ملزم کو انتہائی کڑے پہرے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

آئی نائین پولیس نے ملزم کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا جو کہ عدالت نے منظور کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ اس کیس میں شریک ملزم ملک عابد تاحال دبئی میں روپوش ہے جس کی گرفتاری کے لیے
دبئی پولیس کوشش کررہی ہے۔