پنجاب : (جیو ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہر خرابی کی ذمہ داری دوسروں پر نہ ڈالیں،وہ اپنے خلاف بھی ایکشن لیں۔ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماوں، کارکنوں نے دلی مبارکباد ی اور گلدستے پیش کیے ۔ اس موقع پر چودھری پرویزی الہی کا کہنا تھاکہ شہباز شریف اپنی ناقص پالیسی اور غلط روی کے نتیجے میں ہونے والی ہر خرابی کے ذمہ دار وہ خود ہوتے ہیں لیکن ہمیشہ ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کے عادی ہیں انہیں چاہیے وہ اپنا بھی احتساب کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام امور اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ناکام ہو چکی ہے، رہزنی، ڈکیتیاں، قتل، آبرو ریزی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اوراساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین صوبائی حکومت کی آمرانہ پالیسیوں اور رویہ کے باعث سراپا احتجاج ہیں۔