وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 50 ہزار گریجویٹس کو انٹرن شپ کروائی جائے گی ، اگر اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں نے وسائل نہ لوٹے ہوتے تو5 لاکھ نوجوانوں کو انٹرن شپ دیتے۔ وزیر اعلی شہباز شریف کی زیر صدارت انٹرن شپ پروگرام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید ،زعیم قادری ،چیئرمین پی این ڈی ، محکمہ خزانہ ، صنعت اور ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹریز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اب تک 31 ہزار سے زائد گریجویٹس کو انٹرن شپ لیٹر جاری کر دئیے گئے ہیں ، مجموعی طور پر 50 ہزار گریجویٹس کو انٹرن شپ کروائی جائے گی ۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں نے وسائل نہ لوٹے ہوتے تو 5 لاکھ نوجوانوں کو انٹرن شپ دیتے ، انٹرنیز کی تربیت کیلئے پنجاب بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تعاون حاصل کیا جارہا ہے ۔