لاہور: (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ق کی ایم پی اے ثمینہ خاور حیات نے وزیراعلی پنجاب کے مینار پاکستان پر کیمپ آفس کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ ثمینہ خاورحیات نے تحریک التوائے کار میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ مینار پر پاکستان پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملہ پر ایک احتجاجی کیمپ آفس لگایا گیا ہے کیمپ آفس لگنے سے خادم اعلی کی سکیورٹی کے پیش نظر پنجاب پولیس نے تمام راستوں کو بند کردیا ہے۔
مینار پاکستان کے گردونواح میں رہنے والے لوگ محصورہوکررہ گئے ہیں اور سیر کیلئے آنیوالاکوئی بھی شخص مینارپاکستان میں داخل نہیں ہوسکتا۔ثمینہ خاورحیات کی تحریک التوائیکار میں کہاگیاہے کہ یہ کیساکیمپ آفس ہے جوعوام کوریلیف دلانے کی بجائے مشکلات پیداکررہاہے۔نام نہاد خادم اعلی سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ٹوپی ڈرامہ کررہاہے۔