گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس سادہ اکثریت نہیں،انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں ، شہباز شریف آئینی طور پر پنجاب اسمبلی کے رکن نہیں ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو کہا ہے کہ اپنی حرکتیں درست کریں ورنہ مجھے ایکشن لینا پڑے گا ، سب سے بڑے دہشت گرد تو یہ خود ہیں اور دوسروں پر پابندی لگانی کی بات کرتے ہیں ۔ گورنر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈکٹیٹر بنے بیٹھے ہیں اور خود کو عقل کل سمجھتے ہیں۔ کہ شہباز شریف بتائیں کہ ان کو پنجاب اسمبلی پر ان کو کیوں اعتماد نہیں ہے عوام کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو پنجاب کے بچوں کا مستقبل تباہ نہیں کرنے دوں گا۔