شہباز شریف کی اوباش لڑکوں کے تشدد کی شکار لڑکیوں کی دلجوئی

shahbaz sharif

shahbaz sharif

گوجرانوالہ : (جیو ڈیسک) گزشتہ روز گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد میں 4 اوباش لڑکوں کے ہاتھوں حراساں ہونے والی لڑکیوں سے وزیر اعلی پنجاب نے ملاقات کی اور انہیں مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ گزشتہ روز گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد میں انیس اور بائیس سالہ دو بہنوں نے الزام عائد کیا تھا کہ عثمان، اویس، ساجد اور طاہر بٹ نامی لڑکوں نے ان سے ناجائز تعلقات استوار کرنے کی خوائش کا اظہار کیا۔ لڑکیوں نے انکار کیا اور اپنے والدین کو بتایا تو چاروں اوباش لڑکے ان کے گھر میں گھس آئے۔ اوباش لڑکے انہیں گھر سے کھینچتے ہوئے سر بازار میں لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کے کپڑے پھاڑ دیئے۔

لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ بے سہارا ہیں اور خود محنت کرکے اپنا گھر چلارہی ہیں جس کا فائدہ یہ لڑکے اٹھانا چاہتے ہیں۔ واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد تھانہ علی پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے چاروں نامز ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب آج وزیر اعلی پنجاب نے متاثر ہ لڑکیوں سے ملاقات کی۔ لڑکیوں نے وزیر اعلی پنجاب کو واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے تحفظات سے آگاہ کیا۔جس پر میاں شہبازشریف نے انہیں مکمل تحفظ اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے لڑکیوں کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔۔انکوائری کے بعد ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔