لندن (جیوڈیسک) وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان مشکل میں ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے پر اوور سیز پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کیاجائے گا۔ لندن میں دارلامرا کے رکن لارڈ نذیر احمد کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور لندن میں مقیم پاکستانی تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکا سے خطاب میں وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے پاکستان مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پنجاب میں قبضہ مافیا سے نجات دلائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی محب وطن شہری ہیں جو بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔