شہبا ز شریف کا سکالرشپ پروگرام میرٹ کی بالادستی کا عملی ثبو ت ہے۔نوازش علی
Posted on November 9, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا سکالر شپ پروگرام میرٹ کی با لادستی کا عملی ثبو ت ہے۔اس انقلا بی منصو بہ کی وجہ سے ما لی وسائل کسی ہو نہا ر طالبعلم کی تعلیم کی را ہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈی سی او نوازش علی نے گو رنمنٹ زمیندارہ کا لج میں ہو نہا ر طلبہ میں سکا لر شپ اسنا د تقسیم کر نے کی تقریب سے خطا ب کر نے کے دوران کیا ۔ محمد افضل ڈی او کا لجز،ڈا ئریکٹر انفا رمیشن گوجرا نوالا احمد علی عتیق،ای ڈی او ایجو کیشن طا ہر کا شف بھی مو جو د تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ ہو نہا ر طلبہ کے لیے لیپ ٹا پ اسکیم ،پو زیشن ہو لڈر ز کو گا رڈ آف آنر اور نقد انعا مات سے نوازنا وزیر اعلیٰ کی تعلیم دوست پا لیسیوں کا مظہر ہے۔اُنہو ں نے کہا شہبا ز شریف سکا لر شپ پروگرام کو عالمی سطح پر بھر پو ر پذیرائی ملی ہے اس انقلا بی پروگرام کے تحت گو جرانوالہ ڈویژن کے 3700طلبہ کو15کروڑ روپے کے وظائف دیے گئے۔جبکہ ضلع گجرات کے 800طلبہ بھی اس مستفید ہو رہے ہیں۔
انہو ں نے کہا پنجا ب میں میرٹ پر ییلو کیب گا ڑیو ں کی تقسیم گرین ٹریکٹر اسکیم ،زرعی گریجو ایٹس کو زرعی اراضی کی الاٹمنٹ ایجو کیٹر ز کی بھر تی جیسے پروگرام خالصتا مو جو انو ں کے لیے شروع کیے گئے اور ان میں میرٹ کو مد نظر رکھا گیا ۔اُنہو ں نے طلبہ و طا لبا ت پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں اپنی صلا حیتوں کو ملک کی فلا ح کے لیے وقف کر یں ۔شہبا ز شریف سکا لر شپ پروگرام کے مینیجر زاہد سلہری نے بتا یا کہ 2009میں 2ارب رو پے سے شروع ہو نے والا پروگرام کی رقم اب 10ارب رو پے تک پہنچ چکی ہے۔جبکہ اب تک 40ہزار سے زائد طلبہ کو سکا لر شپ دیے جا چکے ہیں اُنہو ں نے کہا اس پرو گرا م کے تحت میرٹ کی بنیا د پر طلبہ کو سکا لر شپ دیے جا تے ہیں ۔اُنہو ں نے بتا یا کہ کمپنیز آرڈینینس کے تحت قائم اس پروگرام کو کوئی بھی تبدیلی ختم نہیں کر سکتی۔پرنسپل زمیندارہ کا لج چو ہدری ممتا ز وڑائچ نے خطبہ استقبا لیہ پیش کیا اور مہما نو ں کا شکریہ ادا کیا۔