وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) شہر اور مضافاتی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ تین روز سے جاری شدید سردی کی لہر نے ہر چیز کو جما کررکھ یا ہے۔ انسانوں کیساتھ چرند پرند اور مویشی بھی بڑھتی ہوئی سردی کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں۔
گزشتہ سالوں کی نسبت موسم سرما کی بارش میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ابھی تک خشک سردی کا سلسلہ چل رہا ہے خشک سردی کی وجہ سے الرجی خارش اور نزلہ زکام جیسی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھتا جارہا ہے۔سخت سردی کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں اور مویشی بھی متاثر ہورہے ہیں۔
خلق خدا ان حالات کی وجہ سے سخت پریشان ہے نمازوںمیں باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں