سعودی عرب : (جیو ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ نائف بن السعود کے انتقال کے بعد ان کے چھوٹے بھائی شہزادہ سلمان کو ولی عہد نامزد کردیا گیا ہے۔ شہزادہ سلمان پچاس سال تک ریاض شہر کے گورنر رہے ان کے پاس وزیر دفاع کا عہدہ بھی ہے۔
شاہ عبدالعزیز نے انیس سو دو سے انیس سو ترپن تک اپنی بادشاہت کے دوران موجودہ سعودی عرب کی بنیاد رکھی تھی۔ شاہ کے تیس بیٹوں اور نواسوں میں شہزادہ سلمان کا نمبر تیئیسواں ہے۔ سعودی عرب میں اب تک شاہ عبداللہ کے بیٹوں کو ہی جانشین مقرر کیا جاتا ہے۔