شیخ شاہد محمود ، ایم این اے کی سرپرستی میں غنڈے شیخ خالد محمود خالدی نے خواتین پر سر عام تشدد کیا۔

 

اٹک(جی پی آئی)سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ شاہد محمود شاہدی نے کہا ہے کہ ایم این اے کی سرپرستی میں غنڈے شیخ خالد محمود خالدی نے خواتین پر سر عام تشدد کیا، ایم این اے کی ان غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کا گراف دن بدن گر رہا ہے، ایم این اے کے حواریوں نے اٹک کی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی گڈ گورننس اس موقع پر کہاں ہے مسلم لیگ (ن) کے غنڈے خواتین کی آئے روز سر عام تذ لیل کر رہے ہیں، اگر کوئی شخص انصاف کیلئے تھانے جاتا ہے تو افسوس کے ساتھ تھانہ سٹی اٹک کی پولیس ایم این اے کے اشاروں پر ناچ رہی ہے ، اس غریب خاتون کی ایف آئی آر کا دس گھنٹے بعد درج ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ شیخ خالد محمود خالدی کی سرپرستی ایم این اے نے پوری طرح کی ہے، شیخ آفتاب نے اپنی سر دھڑ کی بازی لگا کر یہ ایف آر رکوانے کی کوشش کی ہے۔

مگر اللہ تعالیٰ کی مدد سے مقدمہ درج ہو گیا، میری پوری ہمدردیاں متاثرہ خاتون کے ساتھ ہیں، خواتین اور اسکے بچوں پر تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، میں ایم این اے کے حواریوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ اپنی حرکات سے باز رہیں ورنہ اٹک کے عوام سڑکوں پر آجائیں گے، ورنہ اس کا انجام بہت برا ہو گا۔